2 yrs ·Translate

کل بہت پیارے انسان محمد امین ناتھانی ہمیں اپنے فارم ہاؤس لے گئے جہاں وہ آرگینک فوڈ پہ کام کر رہے ہیں۔ مختلف پودوں کی وسیع نرسری، خوبصورت مرغیاں اور دیگر جانور، دل خوش ہو گیا۔ انھوں نے زمین فیکٹری لگانے کیلئیے خریدی مگر پھر وہاں یہ آرگینک فارم بنا لیا، اللہ ایسا حوصلہ مزید سرمایہ داروں کو دے۔
وہیں سید تجمل سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایک ایسا بندہ جس نے اپنی بیوی کی بیماری کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہر انسان کی مدد کی ٹھان لی۔ چنانچہ اب وہ گلوٹن فری آٹا بناتے ہیں اور دعائیں پاتے ہیں۔

ایسی خوبصورت جگہ کاش مزید وقت گزرتا۔ اپنا مہدی تو اتنا ایکسائیٹڈ ہوا کہ ایک لیلے کو ساتھ لاہور لانے کا ارادہ کر لیا تھا کہ بالکل میری شکل کا لگتا ہے، یہ لیلوں کا بخاری ہے۔ پھر اسکو سمجھایا کہ ایک تو جہاز میں لیلا نہیں آنے دیں گے اور نیو خان پہ لاہور تک کا سفر کیا تو آپ نے خود دنبہ بن جانا ہے۔ کراچی کی آخری شام انتہائی خوبصورت گزری۔

image
image
image
image
+3