اس کائنات میں ایک ذات ایسی ہے جسے آپ کے اچھے برے وقت سے کوئی سروکار نہیں، اسے آپ کے مال دولت سے محبت نہیں اسے آپ ہر حال میں پیارے ہو، وہ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ بس اس کے ساتھ منسلک رہے، بعض اوقات ہم سے ہماری قیمتی چیزیں اس لئے چھین لی جاتی ہیں کیونکہ ہمارا رب چاہتا ہے کہ آخر میں وہ اور بس اس کا بندہ رہ جائے۔
رب کی رحمت وہ پنکھا ہے جو پہلی چارپائی والے کو زیادہ اور آخری چارپائی والے کو کم ٹھنڈی ہوا نہیں دیتا بلکہ یہ تو وہ رحمانی ہوا ہے جس کی ٹھنڈی پھوار ہر نیک وبد کے لئے ایک جیسی ہے۔
وہ ہماری حیثیت نہیں نیت دیکھتا ہے۔ حالات جیسے بھی ہوں بس وہ راضی رہے۔