گہرے الفاظ
گہرے الفاظ

گہرے الفاظ

106 Members
2 yrs ·Translate

اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا
جس پر تیرا نام لکھا ہے اس تارے کو ڈھونڈوں گا

تم بھی ہر شب دیا جلا کر پلکوں کی دہلیز پہ رکھنا
میں بھی روز اک خواب تمہارے شہر کی جانب بھیجوں گا

ہجر کے دریا میں تم پڑھنا لہروں کی تحریریں بھی
پانی کی ہر سطر پہ میں کچھ دل کی باتیں لکھوں گا

جس تنہا سے پیڑ کے نیچے ہم بارش میں بھیگے تھے
تم بھی اس کو چھو کے گزرنا میں بھی اس سے لپٹوں گا

خواب مسافر لمحوں کے ہیں ساتھ کہاں تک جائیں گے
تم نے بالکل ٹھیک کہا ہے میں بھی اب کچھ سوچوں گا

بادل اوڑھ کے گزروں گا میں تیرے گھر کے آنگن سے
قوس قزح کے سب رنگوں میں تجھ کو بھیگا دیکھوں گا

بے موسم بارش کی صورت دیر تلک اور دور تلک
تیرے دیار حسن پہ میں بھی کن من کن من برسوں گا

شرم سے دہرا ہو جائے گا کان پڑا وہ بندا بھی
باد صبا کے لہجے میں اک بات میں ایسی پوچھوں گا

صفحہ صفحہ ایک کتاب حسن سی کھلتی جائے گی
اور اسی کی لے میں پھر میں تم کو ازبر کر لوں گا

وقت کے اک کنکر نے جس کو عکسوں میں تقسیم کیا
آب رواں میں کیسے امجدؔ اب وہ چہرہ جوڑوں گا

امجد اسلام امجد

انتخاب :- مظہر ہاشمی
💞

image
2 yrs ·Translate

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
🌺🌺 صبح بخیر 🌺🌺

ہ کربلا 10 محرم 61 ہجری کو موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پر پیش آیا۔ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، جس میں نواسہ رسول، امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال اور بے مثال قربانی پیش کی۔

کربلا کے میدان میں ہونے والی حق و باطل کی جنگ میں ایسے بہت سے واقعات پیش آئے جو ناصرف اسلامی تاریخ بلکہ انسانی تاریخ میں بھی لازوال ہیں۔ انہیں واقعات میں سے 7 حقائق ایسے ہیں جو ہر مسلمان کو پتا ہونے چاہیے۔

امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام کوفہ والوں کے خط

اہل کوفہ کو جب اس بات کا علم ہوا کہ امام حسینؓ نے یزید کی بیعت سے انکار کر دیا ہے تو کوفہ کے کچھ افراد سلیمان بن صرد خزاعی کے مکان پر جمع ہوئے اور آپؓ کو خط لکھا کہ ہم بھی یزید کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ آپؓ فوراً کوفہ تشریف لے آئیں، ہم سب آپؓ کے ہاتھ پر بیعت کرلیں گے۔ اِس کے دو دن بعد ان لوگوں نے اسی مضمون کا ایک خط امام حسینؓ کی طرف لکھا اور چند دوسرے خطوط بھی آپؓ کے پاس بھیجے، جن میں آپؓ کو کوفہ بلایا گیا۔

سانحہ کربلا کے پہلے شہید

امام حسینؓ کے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیلؓ سانحہ کربلا کے پہلے شہید ہیں، جنہیں کوفہ میں شہید کیا گیا۔ امام حسینؓ نے اہل کوفہ کے خط ملنے کے بعد مسلم بن عقیلؓ کو اپنا سفیر بنا کر کوفہ روانہ کیا تھا تاکہ وہ کوفہ کے حالات کا جائزہ لے کر امام حسینؓ کو آگاہ کر سکیں۔

امام حسینؓ کے ساتھ کوئی فوج نہیں تھی

امام حسینؓ نے جب مکہ سے کوفہ کی جانب سفر شروع کیا تو آپؓ کے ساتھ اپنے خاندان کے کچھ افراد جن میں بچے بھی شامل تھے اور چند اصحاب تھے۔ امام حسینؓ کا کوفہ کی جانب سفر اہل کوفہ کی دعوت پر تھا اور آپؓ کا یزیدی فوج سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

فرزدق شاعر سے ملاقات

وادی تنعـیم سے سفر کر کے جب امام حسینؓ کا قافلہ وادی صفـاح پر پہنچا تو مشہور شاعر فرزدق آپؓ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ امام حسینؓ نے فرزدق شاعر سے پوچھا کہ کوفہ اور کوفہ والوں کی کچھ خبر ہے تو مجھے دو؟ جس پر شاعر نے کہا کہ کوفیوں کے دل آپؓ کے ساتھ ہیں اور ان کی تلوریں یزید کے ساتھ ہیں۔

کربلا کی زمین کی خریداری

امام حسینؓ کا قافلہ جب میدان کربلا میں پہنچا تو آپؓ نے سب سے پہلے اس علاقے میں آباد بنی اسد کے قبیلے کے سرکردہ افراد کو بلا کر ان سے زمین کربلا خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ امام حسینؓ نے زمین کربلا ساٹھ درہم میں خریدی۔ زمین کربلا کی خریداری یہ ثابت کرتی ہے کہ امام حسینؓ کسی کی غاصب زمین پر دفن ہونا نہیں چاہتے تھے۔

حُر کی لشکر حسینی میں شمولیت

حر بن یزید ریاحی کوفہ کے ایک بہادر اور دلیر سپہ سالار تھے۔ جب کوفہ کے گورنر عبید اللہ بن زیاد کو یہ خبر ملی کہ امام حسینؓ عراق پہنچ چکے ہیں تو اس نے حُر کو ایک ہزار سپاہیوں پر مشتمل لشکر کے ساتھ امام عالیٰ مقام کے راستے میں بھیج دیا تاکہ آپ کا راستہ روکیں۔ صبح عاشور حُر نے جب یہ دیکھا کہ یزیدی فوج امام حسینؓ کو قتل کرنے کے درپے ہے، تو وہ یزیدی لشکر سے نکل کر لشکر حسینی میں شامل ہو گیا اور شجاعت و بہادری سے لڑتے ہوئے امام عالیٰ مقام کے مشن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔

میدان کربلا کے آخری شہید

میدان کربلا میں امام حسینؓ کے تمام ساتھی یزیدی لشکر سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تو آپؓ گھوڑے پر سوار ہو کر یزیدی لشکر سے ٹکرائے۔ گھمسان کی لڑائی ہوئی اور پھر قبیلہ کندہ کا ایک شخص آگے بڑھا اور اس نے امام حسینؓ کے سر مبارک پر حملہ کر دیا جس سے آپؓ شدید زخمی ہو گئے اور سواری سے زمین پر تشریف لے آئے۔ اس کے بعد شمر ذی الجوشن اپنے دس آدمی ساتھ لے کر آپؓ کی طرف بڑھا اور آپؓ کا سر اقدس تن سے جدا کردیا۔ امام حسینؓ نے جام شہادت نوش فرما لیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

امام حسین کا یہ ایثار اور قربانی تاریخ اسلام کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے جو رہروان منزل شوق و محبت اور حریت پسندوں کے لیے ایک اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ سانحہ کربلا آزادی کی اس جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے۔ جو اسلامی اصولوں کی بقا اور احیا کے لیے تاریخ اسلام میں پہلی بار شروع کی گئی۔

طالب دعا ۔۔۔ مظہر ہاشمی

image
2 yrs ·Translate

محفلیں لٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغ
آج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا

جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی
ان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا

جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا

ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغرؔ
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا

ساغر صدیقی

image
2 yrs ·Translate

طرحی کلام . . .

دیکھئے آج سناتا ہے فسانے کیا کیا
کل نہ آنے کے گناۓ گا بہانے کیا کیا
Dekhiye aaj sunata hai fasane kya kya
Kal na aane ke banaega bahane kya kya

بے قراری کا یہ عالم تھا کہ اکثر ہم تم
سوچتے رہتے تھے ملنے کے بہانے کیا کیا
Be qarari ka ye aalam tha ke aksr ham tum
Sochte rahte the milne ke bahane kya kya

اس پہ آسیب محبت کا اثر ہے شاید
بڑبڑاتا ہے اکیلے میں نہ جانے کیا کیا
Us pe aaseb.e mohabbat ka asar hai shayad
Badbadata hai akele me na jane kya kya

اس فسوں ساز کو دیکھا تو میں سب بھول گیا
حضرت شیخ نے سمجھایا تھا جانے کیا کیا
Us fusoo.n saz ko dekha to main sab bhool gaya
Hazrt.e shekh ne samjhaya tha jane kya kya

آج تیور ہی بتاتے ہیں کہ نالاں ہیں بہت
جانے وہ بیٹھے ہیں اس حال میں ٹھانے کیا کیا
Aaj tewar hi batate hain ke nala.n hain bahot
Jane wo baithe hain is haal me thane kya kya

عصر حاضر میں تنفر ہے فضا میں شامل
دیکھئے آتے ہیں اب اور زمانے کیا کیا
Asr.e hazir me tanffar hai faza me shamil
Dekhiye aate hain ab aur zamane kya kya

ایک مدت سے شکستہ ہے رباب ہستی
ورنہ اس ساز سے نکلے تھے ترانے کیا کیا
Ek muddat se shiksta hai rabab.e hasti
Warna is saz se nikle the tarane kya kya

یاد آتا ہے لڑکپن تو ہنسی آتی ہے
گایا کرتے تھے تمہیں دیکھ کے گانے کیا کیا
Yaad aata hai ladakpan to hansi aati hai
Gaaya krte the tumhe dekh ke gane kya kya

خود جنھیں پاس محبت نہیں دیکھیں مظہر
آۓ ہیں مجھ پہ وہ الزام لگانے کیا کیا
Khud jinhen paas mohbaat dekhe.n Mazhar
Aaye hain mujh pe wo ilzam lagane kya kya

مظہر ہاشمی مظہر

image
2 yrs ·Translate

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سلسلہ وار سرگرمی ایک زمین دس

قوافی۔۔۔ روضہ جلوہ سہارا گھرانہ
ردیف ۔۔۔۔رسول کا
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن

کلام۔۔۔۔1

نعت رسول ﷺ

سب انبیاء سے بڑھ کے ہے رتبہ رسول کا
دونوں جہاں میں ہوتا ہے چرچہ رسول کا

عظمت کی اس سےبڑھکے ملےاورکیامثال
رب نے بلا کے دیکھا ہے چہرہ رسول کا

منزل پہ آکے پہنچاہوں جب سے شعورکی
ارمان ہےکہ دیکھوں میں روضہ رسول کا

سنتے ہیں انکےصدقےمیں دیتاہے سبکورب
میں بھی تو آج مانگونگا صدقہ رسول کا

دنیا ہو قبر ہو کہ وہ جنت ہو عقبیٰ ہو
ہر ایک جا پہ چلتا ہے سکہ رسول کا

صدیاں گزر چکی ہیں مگر آج تک یہاں
قائم سبھی دلوں پہ ہے غلبہ رسول کا

احمد وہ دیں پہ کرتا ہے گھر بار سب نثار
دنیا میں ہے مثالی گھرانہ رسول کا

سید مختار احمد دکنی گلبرگہ
۔۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔2

نعت رسول ﷺ

نبیوں میں سب سے اونچا ہے رتبہ رسول کا
عالم میں ہر طرف یوں ہے چرچا رسول کا

اس سے زیادہ کوئی بھی منظر نہیں حسیں
آ نکھوں میں میری بس گیا روضہ رسول کا

ان پر درود بھیجتا ہے خود خدا بھی جب
تو جان لو کہ کیسا ہے رتبہ رسول کا

پیارا خدا کو ہے جوہے پیارا رسول کا
امت کو مل گیا ہے سہارا رسول کا

بے شک ہیں دو جہاں میں وہی لوگ کامیاب
اپنائیں گے جو دل سے اسوہ رسول کا

اپنے نبی کے صدقے میں تو ہم کو بخش دے
ہم عاصیوں کو دے دے صدقہ رسول کا

رفعت کی ہے خدا سے ہے یہی ایک التجا
مجھ کو دکھا دے خواب میں جلوہ رسول کا

افشاں رفعت
۔۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔3

نعت رسول ﷺ

ہر دم میں دیکھتی ہوں مدینہ رسول کا
"آنکھوں میری بس گیا روضہ رسول کا"

آقا کے ہر عمل کا بدل کوئی بھی نہیں
سب سے بڑا مقام ہے دیکھا رسول کا

چاروں طرف جمال مرے مصطفی کا ہے
پر نور و دلنشین ہے چہرہ رسول کا

طیبہ کے زائرین بھی اچھے لگیں ہمیں
رشتہ ہے دل سے دوستو! ایسا رسول کا

جب بھی ملا ہے موقع لٹایا ہے تن بدن
کتنا ہے معتبر یہ گھرانہ رسول کا

تسخیر ماہتاب نے سب کو بتا دیا
ہے سب سے منفرد یہ زمانہ رسول کا

لکھتی رہوں میں نعتِ حبیبِ خدائے پاک
لب پر درود پاک سہارا رسول کا

رستہ گواہی دے، یا شجر بھی کریں سلام
جلوہ ہے ہر طرف ہی شبانہ رسول کا

شبانہ کریم
۔۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔4

نعت رسولۖ مقبول

شہروں میں سب سے شہر ہے اعلیٰ رسولؐ کا
آنکھوں میں میری بس گیا روضہ رسولؐ کا

دشمن میرے حبیب کے نابود ہو گئے
اونچا ہے نام سب نے ہی دیکھا رسولؐ کا

اللہ رے خوش نصیبی کا ان کے گماں نہیں
دیکھا ہوا ہے جس نے بھی چہرہ رسولؐ کا

کوئی دکھا نہ پائے گا قربانیوں کی مثل
ان میں ہے سب سے یکتا گھرانہ رسولؐ کا

آفت کوئی بھی آئے تو اللہ کے بعد ہم
پڑھتے رہے ہمیشہ ہیں کلمہ رسولؐ کا

کر نہ سکوں بیاں میں ان کے مقام کو
ہجر و شجر پہ بھی ہے اجارہ رسولؐ کا

اسوہ میرے نبیؐ کا نجم قرآن پاک ہے
کون و مکاں میں جاری ہے جلوہ رسولؐ کا

نجم نور ۔لاہور
۔۔۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔5

نعت رسولﷺ

درجہ ہے انبیا میں نرالا رسولﷺ کا
عالم میں بےمثال ہے اسوہ رسولﷺ کا

بالاہے دو جہاں میں گھرانہ رسولﷺ کا
دنیا رسول کی ہے زمانہ رسولﷺ کا

قسمت پہ اپنی ناز وہ کرتا رہے سدا
دیکھا ہو جس نے خواب میں جلوہ رسولﷺ کا

باندھیں گے صف نبی بھی امامت میں آپﷺ کی
دیکھیں گے سارے حشر میں رتبہ رسولﷺ کا

ساری یہ کائنات ہے صدقے میں آپﷺ کے
توقیر بےمثال ہے آنا رسولﷺ کا

کیسے حسین جھکتا مقابل یزید کے
بیٹا تھا وہ علی کا نواسہ رسولﷺ کا

رتبے پہ رشک اس کے فرشتے ہیں کر رہے
جس جس نے پالیا ہے سفینہ رسولﷺ کا

دنیا کے سب نگر ہی پیارے ہیں حق مگر
اعلٰی ہے ہر نگر سے مدینہ رسولﷺ کا

ایم اکرام الحق

۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔6

نعت رسول ﷺ

قرآن پڑھ رہا ہے قصیدہ رسول ﷺ کا
خلقِ عظیم کہہ رہا اسوہ رسول ﷺ کا

چلتا ہے شش جہات میں سکّہ رسول ﷺ کا
ملتا ہے ہم غلاموں کو صدقہ رسول ﷺ کا

منظر تمام چَھٹ گئے عقل و شعور سے
"آنکھوں میں میری بس گیا روضہ رسولﷺ کا"

سبقت نہیں کسی بھی عجم کو عرب پہ ہے
تعلیم ایسی دے گیا خطبہ رسول ﷺ کا

محبوب کی محب نے کی تقدیس اس طرح
پڑتا نہیں زمین پہ سایہ رسول ﷺ کا

رب نے بلند کر دیا ہے ذکر و مرتبہ
اعلی و بالا سب سے ہے رتبہ رسول ﷺ کا

مثلِ بہشت کتنے ہی جلوے ہیں ارض پر
لیکن ہے خلد سے حسیں کوچہ رسول ﷺ کا

کنکریوں کو زباں ملی آقا کی مٹھی میں
اذنِ خدا سے پڑھ دیا کلمہ رسول ﷺ کا

اک دن خدا یہ کہہ دے تجھے اذن دے دیا
مسعودہؔ تو بھی دیکھ لے طیبہ رسول ﷺ کا

مسعودہؔ ریاض
۔۔۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔7

نعت رسول مقبولﷺ

آئے دُبارہ ہم کو بلاوہ رسولﷺ کا
ہر موڑ پر ہے ہم کو سہارا رسولﷺ کا

کتنا عظیم ہے وہ نواسہ رسولﷺ کا
ذی شان ہے جہان میں کنبہ رسولﷺ کا

گنبد وہ سبز ، جالیاں مینار دلنشیں
آنکھوں میں میری بس گیا روضہ رسول کا

ٹھہرو او جانے والو مجھے لے چلو وہاں
مجھ کو بھی آ گیا ہے بلاوہ رسولﷺ کا

جاؤں گا میں مدینہ کو جاؤں گا ایک دن
اک بار پھر جو ہووے اشارہ رسولﷺ کا

احباب دفن کر کے چلیں جب تو یا خدا
پیشء نظر لحد میں ہو جلوہ رسولﷺ کا

شاؔکر دعائیں ہوں گی قبول اس کی بالیقیں
مانگے دعا جو دے کے وسیلہ رسولﷺ کا

۔۔۔۔الحاج نذیر شاؔکر ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔8

نعت رسول

دولت یہ دین _حق کی ہے صدقہ رسول کا
عالم میں ہر طرف ہے یوں چرچا رسول کا

ماں باپ وارنے کو بھی تیار ہیں سبھی
امت کے ساتھ رشتہ ہے ایسا رسول کا

نوری تجلیات تو چاروں ہی سمت تھیں
یہ معجزہ مدینے میں دیکھا رسول کا

جبریل بھی خوشی سے یوں آتے رہے وہاں
چھوٹے سا ایک صحن تھا کمرہ رسول کا

تھے خوش نصیب کتنے صحابہ وہ آپ کے
آنکھوں کے سامنے۔ رخ_زیبا رسول کا

شاہوں کو روتے دیکھا وہاں ہم نے زار زار
سلطان اس جہاں کا گدا تھا رسول کا

سوغات یہ مدینے کی کوثر! عطا ہوئی
"آنکھوں میں میری بس گیا روضہ رسول کا'

زینت کوثر لاکھا نی
۔۔۔۔۔

کلام۔۔۔۔۔9

نعت رسول

اعلیٰ ہے دو جہان میں رتبہ رسول کا
ہے ہر جگہ پہ پھیلا اجالا رسول ک

image