جناب انعام رانا صاحب ۔ اس ایپ کو لاؤنج کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔
اول تو سوشل میڈیا پر بات کرنے کی آزادی نہیں اور اگر ہے تو ہمارے لئیے بہت مشروط ہے ۔ ہمیں کشمیر کو کا شمیر اور فلسطین کو ف ل س ط ی ن لکھنا پڑتا ہے کہ مبادا گورے انکل اور مڈل ایسٹ میں ان کے گماشتوں کو کچھ برا ہی نہ لگ جائے۔
دوسرا ف ب پر اچھے لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ فضول قسم کی گروپ ڈسکشنز اور احتجاجات کا بوجھ بھی اٹھانا پڑ رہا ہوتا۔
یہاں پر زیادہ تعداد مکالمہ اور آپ کے تعارف سے آنے کی وجہ سے یہ امید واثق ہے وہ باتیں جو سوشل میڈیا پر ہونی چاہئیں ( جو کہ بد قسمتی سے نہیں ہو رہیں ) وہ ہوں گی ۔
اور انشاءاللہ مکالمہ کی طرح دوسروں کی سوچ کو عزت دی جائے گی۔ اور عزت کے دائرے میں رہ کر اعتراض کیا جائے گا
سلامت رہیں !!
سیاہ بخت
Delete Comment
Are you sure that you want to delete this comment ?