سین ایسا ہے کہ کچھ طلباء ایک مسلم طالبہ کو دیکھ کر جے شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں۔ پس منظر یہ ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے انڈین سکولز میں حجاب، برقعہ اور ہندوئوں کی مذہبی لباس کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جس تناظر میں آج کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ مگر حیرانگی ان بیچاروں پہ ہے جن کو مذہب سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ جن کو جے شری رام یا اللہ اکبر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مگر ان کے معدے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، مسلسل الٹیاں کئے جا رہے ہیں، کہیں کہیں تو اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں، ان کے پاجامے تک لوز موشن کی وجہ سے گندے ہو چکے ہیں۔ معاملہ کچھ بھی ہو بات پاکستان اور مذہب پہ جب تک تھوپ نہیں لیتے ان کو سکھ کا سانس نہیں آتا، بندہ پوچھے جب آپ کو مذہبی لوگ خاطر میں نہیں لاتے، ان کے نزدیک نہ تم تین میں ہو نہ تیرہ میں تو لچ فرائی کرنے سے باز کیوں نہیں آجاتے۔ کیوں اتنے بائولے ہوئے پھرتے ہو، مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ان کو جے شری رام کہنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر اللہ اکبر سنتے ہی مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔ منافقت پتہ نہیں کس چڑیا کا نام ہے، سمجھ سے بالا تر ہے۔۔