*یوٹیوب چینل بیسک کورس
یہ کورس واٹس ایپ پر پرائیوٹ کروایا جائے گا۔
آپ کو بالکل شروع سے عملی طور پر مشق کروائی جائے گی ، چینل بنانا ، چینل کا نام رکھنا ، ویڈیو بنانا ، تھمبنیل بنانا ، ویڈیو صحیح طریقے سے اپلوڈ کرنا ، ویوز اور سبسکرائبرز بڑھانا ، چینل کو مستقل چلانا ، سب کچھ سکھایا بلکہ کروایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوٹیوب چینل کے بہت سے فائدے ہیں ، آپ کا فن ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے ، آپ سو بھی رہے ہوں تو لوگ آپ سے استفادہ کر رہے ہوتے ہیں ، ساری دنیا سے آپ کو ایک ایسا مجمع حاصل ہوجاتا ہے جو آپ کی بات سننے کو پسند کرتا ہے ، اپنی یا اوروں کی کسی بھی پروڈکٹ یا شے کی تشہیر اپنے اس مجمع میں صرف ایک ویڈیو بناکر کرسکتے ہیں ، چینل کے سبسکرائبرز بڑھ جانے کی صورت میں مختلف کمپنیاں آپ کو خطیر رقم دے کر اپنا اشتہار آپ کی ویڈیوز میں لگواتی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کچھ نہ کرنے کی بنسبت کچھ کرکے جینے کا مزہ ہی اور ہے۔ ?
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*درکار اشیاء
(1) کسی بھی ایک علم، فن یا ہنر میں مہارت یا دلچسپی
(2) ایک عدد اسمارٹ فون
(3) انٹرنیٹ
(4) یومیہ ایک گھنٹہ چینل کو وقت دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*کورس کے مزید فوائد
✔️ آپ کے چینل کو اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو اور فیس بک پیج کے ذریعے پروموٹ کروں گا۔
✔️ آپ کی پہلی دس ویڈیوز کے لیے تھمبنیل بناکر دوں گا۔
✔️ آپ کے چینل کو مستقل نظروں میں رکھوں گا اور مناسب مشورے دیتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*فیس
اس کورس کی مکمل فیس 9 ہزار روپے ہے ، مگر یہ یکمشت ادا نہیں کرنی، بلکہ پیشگی صرف تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے ، پھر چینل کے سو سبسکرائبرز ہونے پر تین ہزار روپے اور جب ایک ہزار سبسکرائبرز ہوجائیں تو بقیہ تین ہزار ادا کرنے ہوں گے۔
*نوٹ یہ کورس صرف مرد حضرات کو کروایا جائے گا، خواتین رابطہ نہ کریں۔
واٹس ایپ: +923042215717
Shahid Abdullah
Verwijder reactie
Weet je zeker dat je deze reactie wil verwijderen?