Pakistan cricket
Pakistan cricket

Pakistan cricket

19 Members
2 yrs ·Translate

https://realnewsviewers.blogsp....ot.com/2022/03/blog-

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
Favicon 
realnewsviewers.blogspot.com

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

2 yrs ·Translate

پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کے سی ای او عاطف رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی, ایک سوال کے جواب میں ثمین رانا نے بتایا کہ دو سال سے شاہین کا عاطف کے ساتھ مذاق چل رہا تھا، عاطف کے پاس ایک گاڑی تھی جو شاہین کو پسند تھی تو جیت کی خوشی میں شاہین کو اس کی پسند کا تحفہ دیا،   شاہین سے کہا تھا کہ یہ تمھارے لیے ہے، اسے عطیہ نہیں کرنا۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل میرا انعامات کی تقسیم کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب فخر زمان نے سنچری سکور کی تو میں نے کہا کہ نہیں یہ تو بہت  سپیشل ہے ,  انعام ملنا چاہیے تو بس یہیں سے اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ   بے شک شاہین عمر میں چھوٹا ہے لیکن اس عمر میں بھی بہت میچوئر ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے، اسے جو بھی تحفہ ملتا تھا وہ ٹیم ممبرز اور سپورٹ سٹاف میں تقسیم کر دیتا تھا جس سے اس کے بڑے پن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

2 yrs ·Translate

Naseem Shah