? الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللّٰہ ?
حضورﷺ سنتے ہیں واللہ حضورﷺ سنتے ہیں
ہے دال آیہ کریمہ حضورﷺ سنتے ہیں
مرا یقیں ہے عقیدہ حضورﷺ سنتے ہیں
یوں پیش حق ہےعریضہ حضورﷺ سنتے ہیں
خیال دل پہ مدینے میں دیکھی سنوائی
مجھے بلائیں مدینہ حضورﷺ سنتے ہیں
گدائے در ہے یہ عاصی نہ در بدر بھٹکے
حضورﷺ کوئی توجہ حضورﷺ سنتے ہیں
دکھی دلوں کو سہارا ہے آپﷺ کا آقاﷺ
تشفی کو ہے یہ توشہ حضورﷺ سنتے ہیں
انالھا کا ہے مژدہ یہ جاں فزا حارث
ہوا ہے حشر میں شہرہ حضورﷺ سنتے ہیں
محمد علی حارث