اگر کوئی بندہ اپنی کوئی نئی چیز آپ کو دکھائے کہ "کیسی ہے؟"
تو آپ اس میں عیب نکال کر اس کا دل نہ توڑیں... اور نہ ہی یہ کہیں کہ مہنگی لی ہے، مجھے بتاتے میں سستے میں دلادیتا... وغیرہ وغیرہ...
بلکہ اس کی تعریف کریں اور زبان سے ایسے کلمات نکالیں جو اس کی خوشی کو دوبالا کردیں... نہ کہ اس کا دل توڑیں...
ہاں! اگر وہ چیز قابلِ واپسی یا قابلِ تبدیلی ہو تو پھر آپ اچھے الفاظ میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کے بجائے دوسرا لے لے یا فلاں جگہ سے کچھ سستی مل جائے گی.... وغیرہ وغیرہ
نیز نیکسٹ ٹائم کے لیے بھی آپ انہیں آگاہ کرسکتے ہیں کہ آئندہ یہ چیز لینی ہو تو یہاں سے اچھی ملے گی یا فلاں جگہ سے سستی ملے گی... لیکن یہ بھی اچھے الفاظ اور اچھے انداز میں ہونا چاہیے... دل توڑ دینے والے انداز میں بالکل نہیں...!