All About Medicine
All About Medicine

All About Medicine

45 Members
2 yrs ·Translate

صحت کارڈ
عوام کے لیے فائدہ مندہ یا ڈھگوسلہ
صحت کارڈ کے متعلق اگر بات کی جائے تو میں یہی کہوں گا کہ یہ حکومت کی طرف سے محض ایک ڈھگوسلہ ہے۔ ووٹ بینک اکٹھا کرنے کا اک طریقہ ہے جسکے بہت سارے نقصان برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔
صحت کارڈ کے متعلق کچھ تحفظات:
1: چیک اینڈ بیلینس کا کوئی پراپر طریقہ کار نہیں یے۔
2: بیشک غریب کو فری علاج کی سہولت ملے گی لیکن اس سے کہیں زیادہ مافیاز کمائیں گے۔ ایک مثال لیتے ہیں:
مثال کے طور پہ ایک ڈاکٹر گورنمنٹ جاب اور ساتھ ہی کلینک کررہا ہے۔ اپینڈسائٹس (Appendicitis) کا ایک مریض اسکے پاس آتا ہے اور اسکی اپینڈکٹمی (Appendectomy) کرنی پڑ رہی ہے۔ اب وہ ڈاکٹر اگر تو اس مریض کا سرکاری ہسپتال میں ہی آپریٹ کرتا ہے تو اسکو صرف اسکی تنخواہ ملے گی آپریٹ کے الگ سے چارجز نہیں۔ چاہے وہ مہینے میں سو آپریشن کرے یا کوئی بھی نہیں۔ لیکن اگر وہ اس مریض کو اپنے کلینک پہ لے جاتا ہے تو وہ اس آپریٹ کا معاوضہ حکومت سے وصول کرے گا۔ مریض کو تو اسکا فری علاج مل گیا بہت اچھی بات ہے لیکن آپکو نہیں لگتا یہ فری علاج کا پیسہ کس قدر غلط طریقے سے لوٹا جائے گا اور مزے کی بات ہے یہ پیسہ عوام کا ہی دیا ہوا ہے۔
حکمران وقت کو اس چیز پہ سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

2 yrs ·Translate

Doctor's Community is Facing many probs. I will keep on highlighting here.

2 yrs ·Translate

You are heartily welcomed in this Group.