2 yrs ·Translate

کامیاب کاروبار کے ٹپس

اگر آپ اچھے بزنس مین بننا چاہتے ہیں تو اپنی کمیونیکیشن بہتر سے بہترین بنائیں۔ جو کلائنٹ آپ سے رابطہ کرتا ہے اسے ہر ممکن حد تک جلدی ریسپانس دیں۔۔

اگر گھنٹوں آپ واٹس ایپ میسج یا ایس ایم ایس دیکھنا ہی گوارا نہ کریں۔۔ نہ جواب دینے کی زحمت کریں۔۔ تو بہتر ہے کاروبار کا خیال دل سے نکال کر کچھ اور کر لیں۔۔

بعض لوگ خود کو بہت مصروف ظاہر کرنے کے لئے میسجز دیکھتے ہی نہیں۔۔ دیکھیں بھی تو اتنی تاخیر سے کہ تب تک کلائنٹ اپنے ذہن میں آپکی غیر ذمہ دار شخصیت کا برا تاثر لے چکا ہوتا ہے۔۔ یہ بہت بڑی حماقت ہے۔ کلائنٹ اب انتظار نہیں کرتا ۔۔ آپ ریسپانس نہیں دیں گے تو وہ دوسرے کے پاس چلا جائے گا۔۔

جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوکری کرنا مشکل اور کاروبار کرنا آسان ہے کہ یہاں کسی کو جوابدہی نہیں کرنا پڑتی۔۔

یعنی اپنا کام اپنی مرضی۔۔

وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں۔ نوکری میں تو باس کی جھڑکیاں موٹیویشنل فورس کا کام کرتی ہیں لیکن اپنے بزنس میں سیلف موٹیویشن کرنا پڑتی ہے۔۔ جب کبھی آپ ڈھیلے پڑ گئے۔۔ کلائنٹ کے مسئلے کو ایڈریس نہ کیا تب آپ سکرین سے آوٹ ہو جائیں گے۔۔

نوکری اگر 9 سے 5 تک ہے تو بزنس 24 گھنٹے راونڈ دا کلاک نوکری کا دوسرا نام ہے۔۔ جتنی آپکی کلائنٹ کے ساتھ کمیونیکیشن مضبوط ہو گی اتنا اچھا تاثر آپ لوگوں پر چھوڑیں گے اور آپ کا ایک حلقہ بنتا جائے گا۔۔

جو بندہ میسجز پر جلد ریسپانس دیتا ہے وہ صحیح پروفیشنل اپروچ اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے والا ہے۔۔ اسے فارغ سمجھنے والے خود بے وقوف لوگ ہوتے ہیں۔۔

بشارت حمید