2 yıl ·çevirmek

رتی گلی جھیل،کشمیر، دنیا کی جنت
آزاد کشمیر کے کیپیٹل مظفر آباد سے تقریباً چار گھنٹے کی مسافت پر اٹھ مقام آتا ہے جس سے آگے دواریاں ہے۔ رتی گلی جھیل وادی نیلم آزاد کشمیر دورایاں سے اٹھارہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سطح سمندر سے تقریباً13,000 فٹ بلندی پر ہے۔
سنا ہے کہ فیری میڈوز کا جیب ٹریک دنیا کا چوتھا مشکل ٹریک ہے لیکن رتی گلی کا ٹریک بھی ایک دفعہ حواسوں پر خوف طاری کرتا ہے۔ اس کی طرف جانے والا راستہ سال میں آٹھ سے نو مہینے برف کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ سولہ کلومیٹر فور بائے فورجیپ ٹریک جو دو سے تین گھنٹوں کی سخت خواری میں طے ہوتا ہے اور پھر دو کلومیٹر پیدل ہائیکنگ (یا پھر گھوڑے پر سفر)کے بعد جب انسان جھیل کنارے پہنچتا ہے تو دنیا جہان کی ساری تھکاوٹ اتر جاتی ہے اور بےاختیار بندہ کہ اٹھتا ہے کہ پیسے تو دراصل اب پورے ہوئے ?
یہ الپائن گلئیشر جھیل ہے یعنی کہ اس کے پانی کا منبع اس کے ارد گرد کے گلئیشر/برف ہی ہے۔ بلاشبہ یہ کشمیر کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے۔
—سلمان طارق

#tourism #nature #neelumvalley #rattigalilake #naturephotography #lake #lakeview #rattigali #photooftheday #photography

image
image
image
image
+4