#نفرت_Hate

انسانی تباہی کا باعث نفرت ہے دنیا کی بڑی سامراجی طاقتیں جب نفرت کی چٹان سے ٹکرائے تو پاش پاش ہوکر رہ گئے

مختلف فرقوں، گروہوں مختلف عناصر میں نہیں بلکہ ایک ہی نظریے کے قائل دوستوں کے درمیان بغض و نفرت کے شعلے بلند ہوئے تو اس میں بھسم ہوکر راکھ کا ڈھیر ہوگئے.
نفرت قتل و غارت کی بنیاد ہے، نفرت انسانیت کی بربادی کا موجب ہے.

نفرت کو دور کرنے کے لئے یہ بات یاد رکھیں کہ جس آدمی کے دل میں ہر لمحہ یہ خیال رہتا ہے کہ فلاں نے میری توہین کی ہے، میری غیبت کرتا ہے، مجھے برباد کرنے کی مذموم تجاویز سوچتا ہے، اسکے دل سے کبھی نفرت نہیں جاتی لیکن جس دل میں یہ خیالات نہیں اس کے دل میں نفرت پیدا نہیں ہوتی.

نفرت نفرت سے دور نہیں ہوسکتی بلکہ محبت سے دور ہوتی ہے. اس لئے نفرت کو محبت اور بدی کو نیکی سے فتح کیا جاسکتا ہے. یاد رہیں دوسروں کو گیرانے سے کوئی بڑا نہیں ہوسکتا، اگر کوئی شخص بڑا بننا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ دوستانہ محبت پر مبنی جذبات اپنے اندر پیدا کریں.

image