2 yrs ·Translate

روس ، یوکرین جنگ ، امریکہ ، برطانیہ ، نیٹو ، پاکستان کا کردار۔۔۔۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 4 فروری کو بیجنگ ونٹر اولمپکس میں چین کے آفیشیل دورہ پر تھے۔ روسی صدر پیوٹن بھی تقریب میں مدعو تھے۔ صدر پیوٹن نے، وزیراعظم عمران خان کو ذاتی طور پر روس کے دورہ کی دعوت دی جسے قبول کر لیا گیا۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان شہید کو بھی روسی دورہ کی دعوت دی گئ۔ جسے قبول کر لیا گیا۔ لیکن بوجوہ لیاقت علی خان روس کی بجاے ، امریکی دورہ پر چلے گئے۔ شائد وزارت خارجہ و دیگر اکابرین کا یہی مشورہ ہو گا۔ کہ پاکستان نیا نیا معرض وجود میں آیا تھا۔
انگریز کے ہندوستان پر لمبے عرصہ اقتدار ، انگریزی زبان اور بودوباش سے تعلق اور دنیا کے اکثر ممالک پر اقتدار اور قبضہ ، برطانیہ اور امریکہ سے قریبی تعلقات کی وجہ ہو۔ روسی دورہ نہ کرنے سے پاکستان اور روس کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوئ۔ بعد میں افغانستان جنگ بھی دوری کا سبب بنی جبکہ انڈیا نے امریکہ اور روس سے تعلقات رکھے اور اپنے کو سرد جنگ سے دور رکھا ۔

پاکستان کو امریکی کیمپ میں رہتے ہوئے " شودر ،" سمجھا گیا۔ ہر طرح پابندیاں عائد کی گئیں۔ اس میں ہماری سیاسی قیادت ( ذوالفقار بھٹو کے بعد ) کی غلطیاں ، کوتاہیاں اور اقتدار کی ہوس بھی شامل حال رہی۔
ترقی پذیر ممالک کا امریکہ اور مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر عدم اعتماد اور بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا شروع کیا۔ 2018 کے الیکشن میں عمران خان وزیراعظم بنے۔ ان کی پارٹی کا منشور آزاد اور خود مختار پاکستان ہے۔ جس پر عمل کرتے
ہونے سیاسی اور فوجی قیادت کا فیصلہ ، کہ ہمیں کسی دھڑے/ گروپ کا حصہ بنے بغیر تمام ممالک سے تعلقات قائم رکھنا ہے۔

غیر جانبدار مبصرین کی رائے کے مطابق ، پاکستان ہوشیاری اور عقلمندی سے مشرق اور مغربی بلاک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے میں کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ روس سے پہلے روس اور یوکرین تنازع شروع ہونے پر، دفتر خارجہ میں ، موجودہ اور سابقہ خارجہ امور کے ماہرین سے مشورہ کیا گیا۔ جن کی تاے میں روسی صدر کی دعوت پر ، روسی دورہ کو جاری رکھا جانا چاہئے۔کہ دورہ کسی ملک کے خلاف نہیں، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
غیر جانبدار مبصرین کی بھی یہی راے ہے۔ کہ پاکستان کا روسی دورہ منسوخ نہ کرنا ، سفارتی ڈپلومیسی اور پاکستان کی فتح ہے۔ الحمدللہ ۔ اس دورے کے مثبت نتائج سے پاکستانی عوام مستفید ہونگے۔ ان شا اللہ
منقول ❤️
#facelor

image