2 yrs ·Translate

جب کسی سے ملنے ان کے گھر جائیں تو ڈور بیل ایک بار بجا کر ایک دو منٹ انتظار کر لیں۔۔

یقین مانیں گھر والے گیٹ کے ساتھ کرسی ڈال کر نہیں بیٹھے ہوتے کہ دو سیکنڈ میں ہی گیٹ کھول دیں گے۔۔

تین بار دستک یا بیل دینے میں ایک سے دو منٹ کا وقفہ لازمی رکھیں۔۔

ممکن ہے گھر پر صرف ایک ہی فرد موجود ہو اور وہ باتھ روم میں ہو۔۔ نماز پڑھ رہا/رہی ہو۔۔ یا کسی اور مصروفیت میں۔۔

زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ آنے سے قبل فون پر اطلاع دے کر آئیں تاکہ گھر والے آپ کی آمد کو اپنے شیڈول میں ایڈجسٹ کر سکیں۔۔

خواہ مخواہ سرپرائز دیتے ہوئے کہیں آگے سے آپ کو بھی سرپرائز نہ مل جائے اور پھر گیٹ پر لگا ہوا تالہ دیکھ کر منہ لٹکائے واپس لوٹنا پڑ جائے۔۔

بشارت حمید