2 yrs ·Translate

امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ،،،،

اگر کبھی میری یاد آئے،
تو فوڈ سٹریٹ کی رنگین روشنی میں،،
کسی پتھارے کو دیکھ لینا،
اگر کوئی خالی پتیلا الٹ کر تمہارے قدموں میں آ گرے تو،
یہ جان لینا،
وہ بھی چارہ تھا میرے شکم کا،،
اگر نہ آئے ،،،
مگر یہ ممکن ہی کس طرح ہے کہ تم کسی پہ ہاتھ بڑھاؤ،،
تو اس پتیلے میں بچ پائے کچھ بھی،،
وہ اپنی ہانڈی نہ بھول جائے،،
اگر کبھی میری یاد آۓ،،
بھاپ اڑاتی پلاؤ کی دیگوں پہ ناک رکھنا،
میں خوشبوؤں پہ تمہیں ملوں گا،
مجھے مٹھائیوں کی چاشنی پہ تلاش کرنا،،،
میں حلوے کے دیگچوں پہ تمہیں ملوں گا،،،
اگر قورموں کی پکتی دیگوں کی خوشبوؤں پر نہ پاؤ مجھ کو،،،
تو نشان ہڈیوں کے ڈھونڈ لینا،
میں گرم ہوتی چپاتیوں پہ تمہیں ملوں گا،،،
کہیں پہ روشن الاؤ دیکھو، تو جان لینا،،
کہ کباب تکے کے ساتھ بھی میں نمٹ چکا ہوں،،،
تم اپنے ہاتھوں سے گنجی ہڈیوں کو پھینک دینا،،
میں ندیدہ بن کر شاپنگ مالوں میں خوار ہوں گا،،
کسی نئے کھلے پیزیرے پہ رک کر،،
تمہارے نام کی آہیں بھروں گا،،،
اگر کبھی ،،
تم بھی شاپنگ کے سفر پہ نکلو،،،
تو اس پیزیرے پہ بھی ٹھہرنا،،،،،
(اور بل دے جانا)
بیڑہ گرک بائی اسحاق جنجوعہ

image