وہ مہندی مہکتی خوشبو وہ سادگی
وہ کتاب تھی وہ خطوط تھے
وہ جھلک ہلکی سی تیرے حسن کی
وہ تبسم سے کھلتے گلاب تھے
وہ کتنے سادہ لوگ تھے
اب قہقہوں کی ہیں بدمزگیاں
اب شوق عشق اور مرضیاں
اب معیار ہی بس معیار ہے
جیسے گوشت کی اک دکان ہو
جہاں ٹنگے ہوئے ننگے جسم ہوں
یہ کیا مردار حبس سا شہر ہے؟
میں کہاں پہ ہوں میں ہوں کس جگہ؟

بولنا منع ہے
Forbidden to speak #love #urdu #poetry

image