" خدا کٹہرے میں "

اے منصف کہلوانے والے خدا
تیری دنیا انصاف سے خالی ہے
اے رحیم کہلوانے والے خدا
تیرے فیصلے رحم سے خالی ہے
اے آسمان سے فیصلے صادر فرمانے والے
تم زمین والوں کے دکھوں سے ناواقف ہو
یقین نہیں تو کسی دن زمین پر اتر کر
انسان کی زندگی بسر کر دیکھ لو
تم ایک طرف دعویٰ کرتے ہو
مجھ سے ستر ماؤں جتنی محبت کرنے کا
اور دوسری طرف تم مسلسل جہنم کی آگ بھی بھڑکا رہے ہو
تاکہ مجھے جلا سکو
کیا ایک ماں اپنے بیٹے کو جلاسکتی ہے ؟
دراصل تم جیسے ستر خدا مل کر بھی
مجھ سے میری ماں جتنی محبت نہیں کرسکتے
تم کہتے ہو کہ مجھ سے قیامت کے دن
میری زندگی کا حساب لو
ہاں میں تمہیں اپنی زندگی کا حساب دوں گا
لیکن کیا تم بھی مجھے
اپنی خدائی کا حساب دوگے ؟
کیسا لگے گا اگر میں قیامت کے دن
تمہاری عدالت میں تم پر ہی مقدمہ دائر کردوں
کیا تم انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کا ظرف رکھتے ہو ؟