"اوقات"
حیرت ہوتی ہے ان لوگوں کے حوصلے پر جو عظیم الشان کاہنات کی لامتناہی وسعتوں کو دریافت کرنے میں مشغول ہیں اور حواس قائم رکھے ہوئے ہیں مجھے تو آج شام امریکہ سے آئے ایک بزرگ دوست کے ساتھ ڈیفنس لاہور کے ایک نجی ہسپتال جانا پڑا واپسی پر شارٹ کٹ لینے کے چکر میں ،میں محلات اور تا حد نظر عمارتوں کے ہجوم میں ایسا گم ہوا کہ گبھراہٹ سی ہونے لگی ۔اپنے بے نشاں اور گم نام ہونے کا ادراک ڈسنے لگا ۔گوگل کی مہربانی سے بھٹہ چوک تک رسائی ہوئی اور سانس بحال ہوئی ۔
پس تحریر :
کائنات کا سب سے بڑا ڈھانچہ ماہرین فلکیات نے 1 بلین نوری سال پر محیط کہکشاؤں کی ایک دیوار دریافت کی، جو کائنات میں ابھی تک شناخت کی گئی کسی بھی چیز سے بڑی ہے۔

image