#facelore
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اتنی بھی عقلمندی مناسب نہیں
ہم سے زیادہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ فیس لور ابھی ابتدائی مراحل میں ، کافی پیچیدگیاں ہیں اور سب سے بڑی بات کہ لائیٹ پہ لوگ اکتفاء کر رہے ہیں

شاید بات مناسب نہ ہو مگر سچ یہی ہے کہ آپ لوگوں نے ابتداء ہی سے نومولود ایپ کو بزنس کے طور پہ استعمال کرنا شروع بھی کر دیا ہے

سب جانتے ہیں کہ فیسبک ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس پہ ابھی تک تو ایسا کوئی کام نہیں کِیا گیا کہ پرو کیلیے ایک ہزار روپے دو یا تین پانچ ہزار وغیرہ

ہم بطور محب وطن پاکستانی اِسے اپنی ایپلیکشن سنتے ہی گلے سے لگا چکے ہیں
اگرچہ ہم اس کی کامیابی کی خاطر سبھی ڈیمانڈ پوری کریں گے مگر انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ بزنس ابھی نہیں

ایک وسیع پلیٹ فارم کی لا متناہی انٹرٹینمنٹ کی عادی عوام کو یہاں فیس لور پہ متعلقہ سہولیات چاہیں

لیکن یہاں صرف اکاؤنٹ ہی رجسٹرڈ کرنے میں مہینوں لٹکایا جا رہا ہے
یہی بیزار صورتحال رہی تو محب وطن طبقہ اور دوسرے پلیٹ فارم کے متاثرہ لوگ تو یہاں رہیں گے مگر باقی عوام وہ بھی پاکستانی عوام اتنا صبر ازماء امتحان گلے نہیں لگائے گی

یاد رہے !
مجھ سمیت اکثریت نے وہ کچھ سیکھ لیا ہے جس سے دوسری ایپ والوں کی پابندیوں سے بچا جا سکتا ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ہم جن لوگوں میں گھس کر ان کیخلاف کام کر رہے ہیں انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ہم نے بھی ایسا کچھ بہت سیکھ لیا ہے کہ ہمارے اکاؤنٹ 2016/17 تک تو مختلف ٹائمنگ کی مختلف پابندیوں کا شکار ہوتے رہے
مگر اس کے بعد اُسی پلیٹ فارم کی دی ہوئی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور کچھ مخصوص احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ہم اپنا کام تسلی سے کر رہے ہیں اور الحمدللہ کامیاب بھی ہیں
لہذا مہربانی کریں ہمیں سہولیات دیں اور اپنی پالیسیز میں نرمیاں پیدا کریں ، عین نوازش ہوگی

العارض ۔۔۔۔ چاچا شیرا
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد

image