2 лет ·перевести

ووٹ دیں یا نہ دیں وہ آپ کے مزاج کی بات ہے

مگر آئیے اس نیک سیرت انساں کی پاکستان اور اسلام کیلیے دی گئیں چند قربانیاں ملاحظہ فرمائیں

1 ۔ یہ وہ فرشتہ صفت انسان ہے جس نے اپنی تمام تر حکومتی طاقت استعمال کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے ہر ٹی وی چینل کو پانچ وقت اذان نشر کرنے کا پابند بنایا جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے نیز ہر چینل کی فیمیل اینکر پرسن کو کم از کم شرعی پردے کیساتھ ٹی وی پہ جلوہ افروز ہونے کا سختی سے پابند کِیا

2 ۔ یہ پاکستان کا واحد عالمِ دین ہے جس نے پاکستان کے تمام صوبوں کا تعلیمی نصاب برابر کروایا اور ٹیکسٹ بک بورڈ میں مستند مفتیحان کو تعینات کِیا جس سے پاکستان کا تعلیمی نصاب مکمل اسلامی بنیادوں پہ استوار ہوا اور ہر سال نیا شائع ہونے والا نصاب مفتیحان کرام سے ری چیک کروا کر شائع کروایا تا کہ کسی قسم کے فحاشی اور غیر اسلامی اسباق کو سلیبس سے ختم کِیا جا سکے

3 ۔ اس فرشتہ صفت انسان نے پاکستان کے تمام تر سکول و کالجز میں طالبات کو باپردہ رہنے کا قانون نافذ کروایا اور سکول و کالجز میں غیر شرعی پارٹیوں اور تقریبات کو ختم کروایا

4 ۔ اس غیور عالمِ دین نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی قانون میں تاریخ ساز ترمیم کروا کر بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا قانون پاس کروایا جس سے چند ہی پھانسیوں کے بعد ملک میں اس قبیح و غلیظ جرم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خاتمہ ہو گیا

5 ۔ اس زیرک سیاستدان نے تمام فرقوں مسلکوں کے علماء کو ایک جگہ اکٹھا کِیا اور انکے باہمی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور فرقہ وارانہ نقصانات اور خطرات سے آگاہ کر کے فرقہ واریت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے دفنا دیا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جب تک پچیس لاکھ علماء کا سربراہ زندہ ہے تم اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

6 ۔ اس انصاف پسند عالم نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کِیا اور اس بات پہ مجبور کِیا کہ عمران خان کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں جن اقدام کیلیے اپوزیشن کی مدد کی ضرورت ہے مدد کر کے ملکی ترقی کو آگے بڑھایا جائے جس پہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہوئیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا

7 ۔ اس حقیقت پسند انسان نے کرپشن اور حرام کھانے میں ملوث لوگوں کو نیب کی مدد سے ہاتھ کاٹنے اور بڑے مجرموں کو تختہ دار پہ لٹکانے کے قوانین پاس کروائے اور نواز لوہار جیسے قومی چور کو نشانِ عبرت بنوایا تاکہ ملک میں حلال کھانا ایک روایت بن جائے

8 ۔ اس شریعت پسند انسان نے ملک کے تمام مدارس میں طلباء و طالبات کیلیے سائنسی لائبریریاں اور تجربہ گاہیں بنوائیں تاکہ مدرسہ سے فارغ التحصیل طالبعلم بیک وقت حافظ قرآن اور ڈاکٹر و انجینئر بھی ہو اور دنیاوی فریضوں کو اسلامی طریقوں سے پایہ تکمیل تک پہنچائے

9 ۔ اس شخص نے تمام عدالتوں اور تھانوں میں ججز اور پولیس افسران کیساتھ ایک ایک عالمِ دین تعینات کروایا تاکہ عدالتوں میں کوئی فیصلہ اور تھانوں میں کوئی سزا غیر شرعی نہ ہو ۔ ماشاءاللہ

10 ۔ اس شخص نے اپنی تمام تر جائداد و اثاثے اللہ کی راہ میں وقف کر دیے اور اِس وقت تین کمروں پہ مشتمل ایک چھوٹے سے گھر میں اللہ اللہ کرتا ہے اور یہی بندگانِ دین کا شیوہ ہے سبحان اللہ

اس نیک بزرگ اور شرعی سیاستدان کی تعریف میں سینکڑوں کتب چھاپی جا سکتی ہیں مگر بندہ نا چیز اس قابل کہاں جو چند لائنوں میں قائد ملت کی صفات قلمبند کر سکے
ابھی تاجروں ڈاکٹروں وکلاء نیز ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرعی اصلاح کیلیے جو کام اس ہستی نے سرانجام دیے ہیں وہ تم خود دیکھ لو کچھ خود بھی غور و فکر کر لیا کرو کیونکہ تمہیں اللہ پاک نے عقل و شعور سے نوازا ہے جس کے استعمال کا سوال بھی شاید محشر میں ہمیں دینا پڑ جائے

اب بتاؤ ایسی ہستی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے بارے آپکا مزاج شعور اور عقل کیا کہتے ہیں
اللہ پاک وطنِ عزیز کو علماء سُو کی بیغیرتیوں اور شر انگیزیوں سے محفوظ رکھے ۔ امین

بقلم چاچا شیرا

پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد

image