2 лет ·перевести
*کبیرہ اور صغیرہ گناہ*

تحریر ضرور پڑھیں👇🏻

*اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآئِرَ مَا تُنْـهَوْنَ عَنْهُ نُكَـفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِيْمًا*
(سورة النساء ایت 31)
✍️ ترجمہ:-
اگر تم ان بڑے بڑے گناہوں سے بچو گے جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہارے چھوٹے گناہ معاف کر دیں گے اور تمہیں عزت کے مقام(یعنی جنت) میں داخل کریں گے۔

*یعنی بڑے گُناہوں سے اجتناب کرنے پر چھوٹے گُناہ اللہ تعالی معاف فرما دیتے ہیں لیکن چھوٹے گُناہ جسے صغیرہ گُناہ کہتے ہیں اور بڑے گُناہ جسے کبیرہ گُناہ کہتے ہیں اُسکی تفصیل بھی جاننا ضروری ہے تب ہی اپنے نفس کی اصلاح ممکن ہے۔*

🍃 اللہ تعالی کی نافرمانی اور ناراضگی کو اردو میں گناہ،عربی میں ذَنْب اور مَعصِیَت کہتے ہیں۔

🔥 گناہ کی دوقسمیں ہیں۔
1️⃣ صغیرہ گناہ۔
2️⃣ کبیرہ گُناہ۔

1️⃣ *🔥صغیرہ گناہ کی تعریف Definition۔*
صغیرہ گُناہ اللہ تعالی کی نافرمانی ھے لیکن اس سے مراد ہر وہ گناہ ہے جسکے کرنے پر اللہ اور رسول ﷺ کی طرف سے کوئی حد مقرر نہ ہو یا اسکے کرنے پر لعنت نہ آئی ہو یا جھنم کی سزا کی خبر نہ ھو اسے چھوٹے گناہ کہتے ہیں۰ایسے گناہ عبادات یعنی نماز،روزہ، زکوة، صدقہ اور باقی نیک اعمال سے معاف ہو جاتے ہیں۔

2️⃣ *🔥کبیرہ گناہ کی تعریف Definition۔*
کبیرہ گُناہ ہر وہ گناہ ہے جسکے کرنے پر اللہ اور رسول ﷺ کی طرف سے کوئی حد مقرر ہو یا اسکے کرنے پر لعنت آئی ہو یا جھنم کی سزا کی خبر ہو یا کسی صغیرہ گناہ کو جرأت اور ڈھٹائی سے کیا جائے یا صغیرہ گناہ پر ہمیشگی کی جائے۔

گناہ کبیرہ سے روزمرہ زندگی میں بچنا نماز، روزہ، زکوة، حج، عبادت کی ادائیگی کی طرح فرض و لَازم ہے۔
اور اگر ھو جائے تو دل سے توبہ کرنا بھی لازم ہے *کیونکہ کبیرہ گناہ آئندہ نہ کرنے کے پختہ عزم اور دلی ندامت کے بغیر معاف نہیں ہوتا۔اور اگر کسی بندے کا حق متعلق ھو تو اس کو اپنا حق ادا کرنا یا اُسکی دلی رضامندی سے معاف کرنے سے کبیرہ گُناہ معاف ھو گا۔*

🔥ویسے تو علماء کرام نے کافی سارے کبیرہ گُناہوں کی نشاندہی کی ھے لیکن ھم یہاں کچھ تفصیل عرض کر دیتے ہیں۔
*کبیرہ گُناہوں کی کچھ تفصیل👇*

💥شرک کرنا یعنی اللہ تعالی کی ذات و صفات میں کسی کو شریک کرنا۔
💥ضروریات دین میں سے جن پر ایمان لانا ضروری پے کسی ایک کا انکار کرنا جیسے تقدیر کا انکار کرنا۔
💥ناحق قتل کرنا۔
💥سحر جادو کرنا یا جادو کرانا۔
💥زنا کرنا یا زنا کرانا۔
💥جان بوجھ کر شریعت کے فرائض ادا نہ کرنا جیسے نماز، روزہ، زکوة، حج، ادا نہ کرنا۔
💥 جان بوجھ کر بغیر شرعی عذر کے نماز قضا کر دینا۔
💥رمضان کا روزہ رکھ کر بغیر مجبوری کے توڑ دینا۔
💥خود کشی کرنا۔
💥روح پڑ جانے کے بعد بغیر کسی شدید تر مجبوری کے بچہ ضائع کرنا۔
💥جائز امور میں والدین کی نافرمانی کرنا۔
💥رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا۔
💥 جھوٹ بولنا۔
💥جھوٹی قسم کھانا۔
💥جھوٹی گواہی دینا۔
💥لواطت(SODOMY) بدفعلی کرنا
💥سود کھانا سود کھلانا، سودی معاملہ کرنا، سودی معاملہ پر گواہ بننا یا لکھنا۔
💥ناحق یتیم کا مال کھانا
💥 میدان جہاد سے بھاگنا۔
💥اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیطرف ایسی بات منسوب کرنا جو ثابت نہیں۔
💥ظلم کرنا
💥دھوکھا دینا
💥تکبر کرنا
💥پاک دامن عورت پر تہمت لگانا یا شادی کے بعد بغیر ثبوت بیوی سے بد گمانی کرنا۔
💥قومی خزانہ میں خیانت corruption کرنا
💥کسی کا مال زبردستی لینا۔
💥حسد کرنا
💥دل میں مسلمان کی دشمنی بغض کینہ رکھنا۔
💥علم دین پر عمل نہ کرنا۔
💥وعدہ خلافی کرنا۔
💥أمانت میں خیانت کرنا
💥معائدہ Agreement کی پابندی نہ کرنا۔
💥فاسق لوگوں کو اچھا سمجھنا اور نیک لوگوں سے نفرت و بغض رکھنا.
💥اللہ کے نیک بندوں کو تکلیف دینا۔
💥کسے کے خلاف ناحق مقدمہ کرنا۔
💥شراب پینا۔
💥جوا کھیلنا۔
💥حرام مال کمانا،کھانا،کھلانا۔
💥جج یا قاضی کا جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرنا
💥ناجائز ٹیکس وصول کرنا۔
💥مردوں کا عورتوں جیسی اور عورتوں کا مردوں جیسی مشابہت اختیار کرنا جیسے آجکل فیشینبل لوگ کرتے ہیں۔
💥اپنی عورتوں کو بے حیائی پر لگانا یا انکی بے پردگی اور بے حیائی پر خاموش رہنا۔
💥پیشاب کے قطروں سے جسم اور کپڑوں کو نہ بچانا۔
💥نیک اعمال کی ریا کاری کرنا
💥مرد کا سونے کی انگوٹھی . چین.یا زیور پہننا۔
💥مرد کا خالص ریشمی silky کپڑا پہننا۔
💥قرآن کریم پڑھ کر بُھلا دینا۔
💥عورت کا بغیر محرم کے اڑتالیس میل یعنی تقریباً 78 کلو میٹر سے زیادہ تنہا سفر کرنا
💥مرد حضرات کا بلا عذر جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لینا۔
💥جائز امور میں عورت کا خاوند کی نافرمانی کرنا یا بلا عذر شرعی اپنے خاوند کو انکار کرنا۔
💥بلاعذر تصویر بنوانا البتہ خواتین کے علاوہ ضرورت کے وقت بعض جید علماء کرام نے ڈیجیٹل تصویر کی اجازت دی ھے۔
💥عورت کا ایسا باریک لباس جس سے جسم کی رنگت جھلکے یا ایسا چست لباس جس سے اعضائے جسم کی ہیئت معلوم ہو حرام ہے۔
💥مرد کا شلوار،پینٹ یا چادر ٹخنوں سے نیچے لٹکانا۔
💥کسی پر اپنا احسان جتلانا۔
💥غیبت کرنا یا بہتان لگانا۔
💥چغلی کرنا۔
💥لوگوں کے خفیہ راز معلوم کرنے کے درپے ھونا چھپکے چھپکے سے باتیں سننا جبکہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو نقصان دینے کی یا معاشرے میں گُناہ پھیلانے بات نہیں کر رھے
💥غیر محرم کو شہوت کی نگاہ سے دیکھنا یا چھونا مصافحہ کرنا گُناہ کبیرہ ہے۔
💥قسمت کا حال بتانے والے یا نجومی کی بات کو سچ جاننا۔
💥مصیبت کے وقت نوحہ کرنا بال نوچنا،ماتم کرنا،کپڑے پھاڑنا
💥ہمسائے کو تکلیف دینا۔
💥اپنی قوم اور نسب غلط بیان کرنا۔
💥ناپ تول میں کمی کرنا جسمیں ڈیوٹی نہ کر کے تنخواہ پوری وصول کرنا بھی داخل ھے۔
💥مردوں کا بلا شرعی عذر جماعت کی نماز ترک کرنا۔
💥بہنوں اور شرعی وارثوں کو انکے حصہ سے محروم کرنا یا پورا حصہ نہ دینا،اسی طرح بیوی کو اسکا حق مہر نہ دینا۔
💥کسی وارث کو محروم کرنے کیلئے اپنی زندگی میں وصیت کرنا۔
💥صحابہ کرام کو گالی دینا۔
💥شریعت کے حکم کو خلاف عقل اور خلاف مصلحت سمجھنا یعنی خدا پرست کے بجائے عقل پرست بننا۔
💥کسی کا پانی کا