شریعت میں لڑکی والوں پر شادی کا کھانا کھلانا واجب فرض نہیں ہے معاشرے نے زبردستی بارات کا کھانا لڑکی والوں پر ڈال دیا ہے ان حالات میں بارات کا کھانا مفاسد پر مبنی ہوگیا ہے اس میں برائی کا پہلو بھی نمایاں ہے اس لئے بارات کے کھانے کا بائیکاٹ کیجیے تاکہ اس رسم بد کا خاتمہ ہو برکت والی شادی وہ ہے جس میں خرچہ کم ہو آج کل کے حالات میں لڑکی والوں کے لئے بارات کا کھانا دینا وبال جان بن چکا ہے لڑکی والے جہیز بھی دیں اور بارات کا کھانا بھی کتنا بڑا ظلم ہے یہ اے اللہ کے بندوں تم اللہ کی حدود سے کیوں تجاوز کرتے ہو شادی سنّت کے مطابق سادگی سے کرو لڑکی کا سوٹ لو فلاں کا سوٹ لو ابّا کا لو کیا مذاق ہے ہر غیر شرعی بری رسم کا خاتمہ کرو تمہارا علاقائی رسم و رواج ضروری نہیں ہے اللہ کا دین اہم اور ضروری ہےAz