وزیراعظم عمران خان کا میلسی میں جلسے سے خطاب

اپوزیشن رہنماوں پر کڑی تنقید، طبیعت صاف کردی

4 ڈاکو ہمارے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں

عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پھر اس کیلئے تیار ہیں، جو میں آپ کے ساتھ کروں گا

آصف زرداری سنیما کی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا

کرپشن پر زرداری کو نواز شریف نے دو مرتبہ جیل میں ڈالا

حدیبیبہ پیپر ملز کا کیس زرداری نے شریفوں پر بنایا

فضلو کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا

مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں، جن کی ہم عزت کرتے ہیں

ڈیزل صرف پیسے نہیں بناتا بلکہ بلیک میل بھی کرتا ہے

فضلو اور ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے کسی کو پاکستان میں سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

مجرم نمبر ون نواز شریف، جو جھوٹ کر بالی ووڈ کی ایکٹنگ کرکے ملک سے باہر چلاگیا

کبھی گیدڑ بھی لیڈر بن سکتا ہے، جو دم دبا کر ملک سے بھاگ جائے

ماضی میں اٹک جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا

ملک کا تین مرتبہ کا وزیراعظم اور اس کے بچے اربوں روپے کے محل میں رہتے ہیں

پوچھو پیسہ کہاں سے آیا؟ کہتے ہیں ہم تو ملک سے باہر رہتے ہیں

یہ لوگ صرف ملک لوٹنے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں

دوسرا مجرم شہباز شریف، اگر اس کا پتہ کرنا ہوتو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں، جس کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے

ان لوگوں نے کھیل لگایا ہوا ہے، بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں

شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے، اس بوٹ کی پالش شروع کردیا کرتا ہے

شہباز شریف ڈرا ہوا ہےکہ اسے جیل جانا ہے، اس لئے عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے

میری اور آپ کی عمر ایک ہے، اس عمر میں آخرت کی فکر کرنی چاہیے

کبھی بھی اوپر والا بلاسکتا ہے، آپ کو دین کے نام پر پیسے بناتے ہوئے کوئی خوف خدا نہیں آتا

آپ کو اللہ پاک نے معاف نہیں کرنا

قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے

دیکھتے ہیں پی پی اور ن لیگ حمایت کریں گے یا نہیں

اقتدار ملا تو چوروں کا ٹولا ملک کا دیوالیہ نکال چکا تھا

پیپلز پارٹی کے دور میں آج سے زیادہ مہنگائی تھی

مہنگائی کے باوجود پوری کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں

ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے، سب سے دوستی چاہتے ہیں

روس، امر،یکا، چین، یورپی یونین سب سے دوستی چاہتے ہیں

چاہتے ہیں روس یوکرین کی جنگ بند ہو تاکہ لوگوں کا نہ نقصان ہو

جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے، امن میں سب کا ساتھ دیں گے

آج تک کسی کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا

جب تک زندہ ہوں، قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا

ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟

80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں، ملک کو 100 ارب سے زائد کا نقصان ہوا

کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا، جو کچھ ہم نے ان کیلئے کیا؟

افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے، کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟

بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹہرادیا

جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا؟

بھارت سے تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں؟ آپ جو کہیں ہم وہ کریں

ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی

جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مررہے تھے؟ تو یہ دونوں ڈاکو اس لئے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں کو بیرون ملک میں موجود اپنے پیسے کی فکر تھی

ماضی میں پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے

اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائرفورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے
🌹💞💞💕💖

image