2 yrs ·Translate

ایک آدمی عشاء کی نماز کے بعد بیوی کے پاس گھر آیا

اس نے دیکھا کہ بچے سو گئے ہیں،
اس نے پوچھا: کیا بچوں نے نماز پڑھی؟

بیوی نے کہا: میرے پاس کھانا نہیں تھا.
میں نے ان کو تھپک تھپک کر سلا دیا انہوں نے نماز نہیں پڑھی.
شوہر نے کہاانہیں جگا دو

بیوی نے کہا:

اگر آپ ان کو جگائیں تو وہ بھوک سے روئیں گے اور کھانا بھی تو نہیں ہے

شوہر نے کہا سنو
مجھ پر فرض ھے ان کو نماز کا حکم دوں ان کی روزی میرے ذہن نہیں ہے

انہیں جگاؤ ان کا رزق خدا تعالیٰ کے ذمے ھے

اور خدا تعالیٰ فرماتا ھے

"اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور اس پر صبر کرو، ہم تم سے رزق نہیں مانگتے، ہم تمہیں رزق دیتے ہیں اور اس کا آخرت تو تقویٰ والوں کی ھے(طہ: 132)

ماں نے اندر آ کر انہیں جگایا

اور جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو دروازے پر دستک ہوئی

ایک امیر آدمی دسترخوان اٹھائے ہوئے تھا جس پر انتہائی لذیذ کھانا تھا

مالدار نے کہا اسے اپنے گھر والوں کے پاس لے جاؤ

خاوند نے کہا اتنی رات گئے کھانا لائے ہو کیا وجہ ھے؟

امیر آدمی نے کہا:
ملک کا ایک رئیس میرے پاس آیا
میں نے اسے یہ کھانا دیا

اور اس سے پہلے کہ وہ کچھ کھاتا ہمارے درمیان جھگڑا ہوگیا اس نے قسم کھائی کہ میں کچھ نہیں کھاؤں گا اور باہر چلا گیا.

تو میں نے کھانا اٹھایا اور کہا:
جہاں بھی یہ جائے گا میں کھانا اس کے پاس لے جاؤں گا

خدا کی قسم آپ کے دروازے پر آکر وہ غائب ہوگیا

خدا کی قسم مجھے لگتا ھے کہ وہ مجھے آپ کے پاس کیا لایا ھے

جب بندہ دل جمعی اور توکل کے ساتھ رب العالمین کی عبادت کرتا ھے تو اللہ تعالیٰ ہر قسم کے رزق کے دروازے کھول دیتا ہے
پھر وہ رزق اولاد کی صورت ہو یا مال کی شکل میں ہو یا منصب و شہرت کی صورت میں ہو یا حسن و جمال کی شکل میں ہو
اللہ تعالیٰ ہر قسم کے دروازے کھول دیتا ھے
💞
سبحان__الله😊

◇۔۔۔۔۔☆۔۔۔۔۔◇
(Copied )