دوستو

#توجہ #چاہیے..!

سال 2022 سیاسی غیر یقینی، ہلچل، افراتفری کا سال ہے۔

ابھی انتخابات کی تاریخ نہیں آئی۔
جب تاریخ آئے گی اس کے 90 دنوں کے اندر انتخابات ہونگے۔

پھر حکومت بنے گی۔
دھاندلیوں کے الزام لگیں گے۔
کابینہ بنے گی۔ کابینہ سیٹل ہوگی۔

اس سارے کام کیلیے مزید 3 مہینے لگیں گے۔

نومبر یا دسمبر میں جاکر غیر یقینی صورتحال ختم ہوگی۔ پھر پالیسیز بنیں گی۔

دسمبر تک وطن عزیز میں کوئی بندہ سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

یہ صورتحال اس صورت میں ہے اگر ہر چیز اچھے ہو۔ لیکن اس ملک میں کسی وقت بھی سرپرائز آجاتا ہے۔

کرنا کیا ہے؟

اپنے آپ پر توجہ دیں۔

#سب_سے_پہلے_فیملی یہ نعرہ لگاو۔

سیاست دانوں کے ذاتی ایجنڈے کا ایندھن مت بنو۔

آپ کے سیاسی لیڈر( نعوذ بالله)
کیا #پیغمبر ہیں جن پر آپ #ایمان لا چکے ہو۔
یہ غلاظت سے لتھڑے ہوئے مکروہ لوگ ہیں۔
ان پر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں اور بس۔

کوئی ہنر سیکھیں۔
انکم بڑھائیں۔
فیملی کی کفالت میں اپنا بھر پور رول ادا کریں۔

سیاست دانوں کی باتوں کو،
ان کی لڑکھتی زبانوں کو، ان کی اداکاریوں کو، ان کے اوپر بننے والے لطیفوں اور memes کو انجواے کریں۔

یہ لطیفوں کا سیزن ہے۔ تفریح کا سیزن ہے۔

وقت ضائع نہ کریں۔ اپنی فیملی کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔

آپ نے گھر خود بنانا ہے۔ پچاس لاکھ گھروں میں سے آپ کو نہیں ملنا۔ لوٹی ہوئی رقم جب واپس آئے گی۔ اس میں آپ کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

اپنے پیسے کمائیں۔ صاحب نصاب بنیں۔ زیادہ زکوة دینے والے بنیں۔
#copied fromفلان سے