2 yrs ·Translate

یہ ایک خطرناک کیفیت ہے کہ ہم کسی شخصیت کے سحر میں اتنے مبتلا ہو جائیں کہ آئین ، قانون ، ضابطے حتیٰ کہ مہذب گفتگو سب کچھ بھول کے اس شخص کی کہی ہر بات کو حرف آخر سمجھیں اور اس سے اختلاف کرنے والوں کی بے عزتی کرنا اپنا فرض سمجھیں.
یہ شخصیت پرستی تو بت پرستی سے بھی ذیادہ خطرناک ہے، بت تو پتھر/مٹی کا بنا ہوتا ہے اسے کیا پتہ لگنا۔
لیکن جب کسی انسان کی پرستش (شخصیت پرستی) کی جاتی ہے تو خود کو کوئی توپ چیز سمجھنے لگ جاتا ہے پھر اس کی ہر بات، ہر فعل سے رعونت ٹپکتی ہے۔
اور اس کے پیروکار اس کے ہر جھوٹ کو سچ مانتے ہیں۔
درحقیقت یہ ذہنی غلامی ایک مرض ہے !
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
محبتیں سلامت رہیں 🤗