2 yrs ·Translate

"پیر و مرید"

مریدِ ہندی

اے شریکِ مستیِ خاصانِ بدر
مَیں نہیں سمجھا حدیثِ جبر و قدر!
(اے جنگِ بدر کے خاص لوگوں کے عشق سے حصہ رکھنے والے، میں "مجبور اور مختار" (تقدیر) کی بات نہیں سمجھ سکا (مجھے بتائیے کہ تقدیر اللہ کی طرف سے اٹل ہے یا اس پہ ہمارا کچھ اختیار ہے کہ ہم اسے بدل سکیں؟))۔
"عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ"

پیررومی

بال بازاں را سوے سُلطاں برد
بال زاغاں را بگورستاں برد
(باز کے پَر اسے بادشاہوں تک لے جاتے ہیں، اور کوّے کے پَر اسے مردار خانے تک لے جاتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالی نے باز اور کوّے دونوں کو "پَر" عطا کیے ہیں اور اپنی مرضی سے اڑنے کا اختیار بھی دیا ہے۔ باز اڑ کر بادشاہ تک پہنچ گیا مگر کوّے نے اپنی مرضی سے گندگی کو پسند کیا)

عبث ہے شکوہء تقدیرِ یزداں
تُو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے!

تُو اپنی سرنوشت اب اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ہے خامہء قدرت نے تری جبیں۔

تقدیر شکن قوت باقی ہے ابھی اس میں
ناداں جسے کہتے ہیں تقدیر کا زندانی

image