معرفت کی مشعل...اولیاء اللہ

💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ

معرفت کی مشعل......
قدرت اپنے پیغام کو پہنچانے کے لئے دئیے سے دیا جلاتی رھتی ھے...معرفت کی مشعل ایک ھاتھ سے دوسرے ھاتھ میں منتقل ھوتی رھتی ھے. صوفی، ولی، غوث، قطب، مجذوب، اوتار، قلندر، ابدال.... قدرت کے وہ ھاتھ ھیں جن میں روشنی کی مشعل روشن ھے ... یہ پاکیزہ لوگ اس روشنی سے اپنی ذات کو بھی روشن رکھتے ھیں اور دوسروں کو بھی روشنی کا انعکاس دیتے ھیں...صرف تاریخ کے اوراق ھی نہیں، لوگوں کے دلوں پر بھی ان بزرگوں کی داستانیں اور چشم دید واقعات زندہ اور محفوظ ھیں
ان بندوں میں سے جو قلندر بندے ھیں وہ زمان ومکان کی قید سے آزاد ھو جاتے ھیں...اللہ کے یہ نیک بندے غرض، طمع، حرص اور لالچ سے بے نیاز ھوتے ھیں...مخلوق جب ان کی خدمت میں کوئی گزارش پیش کرتی ھے تو وہ اس کو سنتے بھی ھیں اور اس کا تدارک بھی کرتے ھیں، کیونکہ قدرت نے انہیں اسی کام کے لئے مقررّ کیا ھے.یہی وہ پاکیزہ بندے ھیں جن کے بارے میں اللہ کہتا ھے ...." میں اپنے بندوں کو دوست رکھتا ھوں اور ان کے کان، آنکھ، اور زبان بن جاتا ھوں...پھر وہ میرے ذریعے بولتے ھیں، میرے ذریعے سنتے ھیں ، اور میرے ذریعے چیزیں پکڑتے ھیں..."
ان ازلی سعید بندوں کی تعلیمات یہ ھیں کہ ھر بندہ کا اللہ کے ساتھ محبوبیّت کا رشتہ قائم ھے، ایسی محبوبّیت کا رشتہ جس میں بندہ اپنے اللہ کے ساتھ راز و نیاز کرتا ھے ....!!!!

ستاروں میں کہاں تم کھوجتے ھو....
خدا تو خود درونِِِ ِآدمی ھے !!!

خواجہ شمس الدّین عظیمی ....
..........................................................

💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ
گفتہء او گفتہء الله بود
گرچہ از حلقوم عبدالله بود
الله تعالی کے دوستوں کا بولنا دراصل الله تعالی ہی کا بولنا ہے - اگرچہ زبان تو بندے کی ہوتی ہے لیکن اس پہ کلام الله تعالی خود فرماتے ہیں -
مولانا رومی رحمت الله علیہ
******************************************************💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ

درودِ پاک بہت بڑا سہارا اور خزانہ ھے
عمل نیت کا محتاج ہے.
مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے.
درود پاک کثرت (300سے پڑهنےکی نیت کرنے والوں میں شامل ہوجا ئیں
اس مبارک نیت میں شامل ہونےکی دعوت دیں اور آپ بهی شامل ہوجا ئیں.
بے شک الله اور اس کےفرشتےدرود بهيجتےھيں آپ صلی اللہ علیه وآله وسلم پر۰
اے ایمان والوں!
تم بھی آپ صلی الله علیه وآله وسلم پر درود و سلام بهيجو۰
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ