2 años ·Traducciones

اے میرے عزیز !!
تُو نے غلط قیاس کیا۔ میرے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں ھے۔ میں اگر جانتا ھُوں تو بس اتنا کہ ایک وقت کشتیاں جلانے کا ھوتا ھے اور ایک وقت کشتی بنانے کا۔"

وہ وقت بہت پیچھے رہ گیا جب ھم سے اگلوں نے ساحل پہ اُتر کر سمندر کی طرف پشت کر لی تھی اور اپنی ساری کشتیاں جلا ڈالی تھیں۔ اَب بپھرتا سمندر ھمارے پیچھے نہیں ، ھمارے سامنے ھے۔اور ھم نے کوئی کشتی نہیں بنائی ھے۔

"انتظار حسین"

" آگے سمندر ھے" سے اقتباس

image