مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں اوورتھنک کر رہے ہیں لیکن منزل کا راستہ نہیں مل رہا تو اپنی اس اوورتھنکنگ سے پریشان مت ہوں بس منزل سے فوکس ہٹا کر اپنا فوکس اس منزل تک جانے والے انفرادی چھوٹے چھوٹے سٹیپس پہ کر لیں۔
جیسے کسی کی منزل اچھی بریانی بنانا ہے تو وہ سب سے پہلے اچھی بریانی نہیں بنائے گا بلکہ اس بریانی کے لئے چولہے سے لیکر ادرک پیاز اور چکن تک سب اجزاء اکھٹے کرے گا۔ ورنہ ڈائریکٹ اچھی بریانی بنانے کی سوچ اسے ڈپریشن میں ہی ڈالے گی اور ناکامی اسکا مقدر ٹھہرے گی۔
ایسے ہی اپنی منزل کے لئے تمام ضروری اجزاء کی ایک لسٹ بنائیں۔ اور انہیں سٹیپ بائی سٹیپ پورا کرنا شروع کر دیں۔ چھوٹے چھوٹے سٹیپس اٹھانا شروع کریں ایسے بڑے سٹیپس آہستہ آہستہ واضح ہونا شروع ہو جائیں گے اور آپ کو منزل آسانی سے مل جائے گی۔
(اگر خدانخواستہ نا بھی ملی تب بھی آپ ڈھیر سا نیا سیکھ چکے ہونگے)