2 Jahre ·übersetzen
عورتیں سر برہنہ ہونگی، اذیتیں بے لباس ہونگی ۔۔۔۔۔۔!!!!
جاگنے والے کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بدحواس ہونگی
۔
تم دیکھ لینا کہ بچوں کے بال جلدی سفید ہونگے
ہماری چھوڑی ہوئی اداسی سے ساتھ نسلیں اداس ہونگی
۔
کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں مجھے بتانا !
میں پتہ ہے کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہونگی
۔
میں سردیوں کی ٹھٹرتی شاموں کے سرد لمحوں میں اکثر سوچتا ہوں
وہ سرخ ہاتھوں کی گرم پوریں جانے اب کس کو راس ہونگی
۔
یہ جس کی بیٹی کی سر کی چادر کئی جگہ سے پٹھی ہوئی ہے !
تم اس کے گاوں میں جا دیکھو تو ساری فصلیں کپاس ہونگی