جناب وزیر اعظم خان صاحب کال پک کرلیں
یقین مانیں محبت کے سوا کوئی بات نہیں کرونگا، یقین نہ آئے تو کال اٹھا کر دیکھ لیں ایک بار۔
051-9224900
____________________________________
بس بہن اللہ کی مرضی
مسلسل ڈیڑھ گھنٹہ کی کوشش کے باوجود کال نہ مل سکی اب تو ہلکا ہلکا شک ہونے لگا ہے کہ سب ایک طے شدہ پلانٹڈ پروگرام تھا
ویسے کال نہ اٹھانے کا قلق اپنی جگہ
مگر اس گفتگو میں درج ذیل نکات واضح سمجھ آئے
ابن خلدون کا فلسفہ انسانیت(جو ابن خلدون کو خود بھی نہیں پتا ہوگا) ۔
بورسن جانسن بھی مہنگائی سے بہت پریشان ہے آجکل وہ بریڈ پانی میں ڈبو ڈبو کر کھا رہا ہے۔
کینیڈا کی نیشنلٹی کے لیے لوگ لاکھوں روپے لگاتے ہیں مگر وہاں نہ جائیں ان کے حالات ہم سے بھی زیادہ بدتر ہیں۔
امریکہ 6 ارب ڈالر کرونا پر لگا چکا ہے مگر وہاں بھی حالات نازک دور سے گزرر ہے ہیں۔
شہباز شریف سے ہاتھ ملایا تو ہاتھ گندا ہوجائے گا۔
سیاسی پاور شو کے لیے مینار پاکستان میدان بھرنا ضروری ہے۔
سب سے اہم بات میں اگلے پانچ سال بھی آپ کے گلے ہی ہڈی بنا رہونگا۔
میں راتوں کو مہنگائی کی وجہ سے جاگتا رہتا ہوں ورنہ مجھے کیا ضرورت تھی سیاست میں آنے کی۔(وجہ حکمرانی)
خان صاحب
جیندے رہو تے لہو شریکاں نا پیندے رہو۔

image