2 лет ·перевести

کوئی فال نکال !! کرشمہ کر !!!
میری راه میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وه پیئے تو میرے خواب آئیں..!

کوئی ایسی راه پہ ڈال مجهے!!!!
جس ، راه سے وه دلدار ملے !!!!!
کوئی تسبیح ، دم ، درود ، بتا !!!
جسے پڑهوں تو میرا یار ملے..!!!!

کوئی قابو کر !! بے قابو جن !!!!
کوئی سانپ نکال پٹاری سے !!!!!
کوئی دهاگا ، کھینچ پراندے کا !
کوئی منکا , اکشا دهاری سے...!!!

کوئی ایسا بول سکھا دے ناں !!!
وه سمجھے, خوش گفتار ہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا دے ناں !!!!!
وه جانے، جان نثار ہوں میں..!!!!!!

کوئی ڈهونڈ کے وه کستوری لا !!!!
اسے لگے ! میں چاند کےجیسا ہوں!!!
جو مرضی میرے یار کی ہے !!!!!!
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں..!!!

کوئی ایسا اسمِ اعظم پڑھ !!!!!
جو اشک بہا دے سجدوں میں !!
اور جیسے تیرا دعویٰ ہے !!!!!!!!!!
محبوب ہو میرے قدموں میں !!

پر عامل رک!! اک بات کہوں..!!!!!
یہ قدموں والی, بات ہے کیا..؟؟؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر !!!
مجھ !! پتھر کی, اوقات ہے کیا..؟؟؟

اور عامل سن!! یہ کام بدل !!!!!!
یہ کام ! بہت نقصان کا ہے !!!!!!!
سب دهاگے ، اس کے ہاتھ میں ہیں !!
جو مالک کل جہان کا ہے !!!!!!!!!

نامعلوم مجنوں ۔