2 yrs ·Translate

کراچی میں الحمدللّٰہ پروگرام بہت اچھا ہوا ، بہترین انتظامات کرنے پر جامعةُ السعید کراچی کی انتظامیہ لائقِ مبارکباد ہے ، کافی عرصہ کے بعد اُستاذِ گرامی حضرت مولانا عزیزالرحمان سواتی مدظلہم استاذ حدیث دارالعلوم کراچی کی زیارت و بیان سُننے کا موقع ملا ، ہم نے حضرت سے صحاح ستہ میں شامل حدیث کی معروف کتاب ابو داوٗ د شریف پڑھی تھی ، حضرت کی اردو میں عربی الفاظ کی آمیزش سے جو سماں بندھا کرتا تھا رات اس کی بھی یاد تازہ ہوئی ماشاءاللّٰہ اللّٰہ پاک ہمارے ناظرہ قرآن کریم سے لے کر بخاری شریف تک کے تمام اساتذہ کو عافیت کے ساتھ سلامت باکرامت رکھے سبھی کا ہم پر درجہ بدرجہ احسان ہے ، آج واپسی کی فلائٹ بارہ بجے کی تھی مگر حسبِ توقع ایک ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہورہی ہے ، ائیرپورٹ پر کراچی کے چند جیّد و معروف علماء بنوری ٹاؤن کے استاذِ حدیث مولانا امداداللّٰہ یوسفزئی، جامعہ بیت السلام کے مہتمم مولانا عبدالستار صاحب ، جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عبیداللّٰہ خالد ، ڈاکٹر عادل خان شہید کے جانشین مولانا انس عادل اور معروف قاری جناب سعد نعمانی سےنعمتِ غیرمترقبہ کے طور پر خوشگوار ملاقات ہوگئی ، واپسی کا سفر پُرلُطف ہوگیا الحمدللّٰہ ، البتہ یہ سب حضرات ملتان کی طرف عازم تھے اور بندہ لاہور کی طرف ، مولانا انس عادل صاحب سے دوہزار چھ سات میں ملاقاتیں ہوتی رہیں ، جب میں دورہ حدیث شریف کے لیے دارالعلوم کراچی میں زیرِ تعلیم تھا مولانا انس صاحب “تسجیلات الفاروق الاسلامیہ “ کے نام سے ایک ادارہ چلاتے تھے اس زمانے میں نعتوں کا ایک والیم اس ادارہ کی طرف سے شائع کیا گیا تھا والیم کا نام تھا “عقیدت کا سفر” اس وقت ٹیپ ریکارڈ اور کیسٹ چلا کرتے تھے ، کیسٹ کا زمانہ بھی چلا گیا اور ہم نے بھی دوبارہ کبھی والیم کی کوشش نہیں کی ایک آدھ کلام البتہ کبھی کبھار ریکارڈ کرکے نشر کردیتے ہیں مولانا کی شخصیت میں شرافت و نجابت کے آثار تبھی سے ہویدا تھے ماشاءاللّٰہ، اپنے والد کی شہادت کے بعد بھائیوں کے تعاون سے جامعہ فاروقیہ فیز ۲ کامیابی سے چلا رہے ہیں اولی تا دورہ حدیث تمام کلاسیں عربی میں ہوتی ہیں اللّٰہ پاک مولانا کی صفات میں برکتیں عطافرمائے، اس یقین میں مزید تازگی پیدا ہوئی کہ شہرِ کراچی اہلِ کمال سے مالامال ہے _ مگر PSL میں کراچی کی مسلسل ہار سمجھ سے باہر ہے