یومِ پاکستان
آل انڈیا مسلم لیگ کا 27 واں سالانہ اجلاس منٹو پارک لاہور میں منعقد ہوا جو 22 مارچ سے 24مارچ1940ء تک جاری رہا۔ اس اجتماع میں 23مارچ1940ء کو تقریر کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا:
مسلمان قوم کسی بھی تعریف کی رو سے ایک قوم ہیں اور ان کے پاس اپناوطن ، اپنا علاقہ اور اپنی ریاست ہونی چاہیے جہاں مسلمان مکمل طور پر اپنی روحانی، ثقافتی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی زندگی کی اس طرح تعمیر کریں جسے ہم سب بہتر سمجھیں اور جو ہمارے تصور سے مطابقت رکھے اور ہمارے لوگوں کی خواہش کے مطابق ہو۔“
اسی قرار داد لاہور یا قرار داد پاکستان کی یاد میں ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان‘‘ منایا جاتا ہے۔