2 yıl ·çevirmek

دیکھ کے تیری جہد مسلسل
چھٹ گئے خود ہی دکھ کے بادل

کیف احمد صدیقی

What a marvellously focused he was !

Series name : For Life
Source : Netflix
IMDb : 7.7/10

کسی کی زندگی کے ستائیس سال کا سفر

قدرت کہیں یا قسمت مگر یہ لکھا ہوا بھی نا بندے کو کِن کن راستوں ، پگڈنڈیوں سے چلاتا ہوا “ لکھے ہوئے “ تک پہنچاتا ہے۔

اچھا بھلا کلب کا مالک ہائی سکول تک پڑھا ہوا ایک دن ڈرگ فروشی کے الزام میں دھر لیا گیا اور پھر آنا فانا اس کا ٹرائل ہوا اور عمر قید کی سزا سُنا کر بدنامِ زمانہ نیویارک اسٹیٹ کی
Bellmore prison
میں قید کر دیا گیا۔

وہ بے قصور تھا ۔ اُس نے عام ملزموں کی طرح ججمینٹ آنے کے بعد
Plea
نہیں لی ۔ بلکہ وہ مُصر رہا کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنی ہے ۔

تعلیم فقط ہائی سکول اور پھر جیل میں رہتے ہوئے پیرا لیگل ہوا ، لاء پڑھا اور آخر اپنے کیس کو دوبارہ کھلوا کر باہر نکلا ۔ اور باہر نکل کر اسی کورٹ میں وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے نو سال تک خود کو ڈیفینڈ کیا اور آخر کار ۱۹۸۹ء سے جاری جدوجہد ۲۰۱۷ میں اختتام پذیر ہوئی جب اسی کورٹ نے جس نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اسے وکالت کا لائسنس ایشو کیا۔
اور امریکن تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی وہ بالکل بے قصور قرار دے کر بری کر دیا گیا۔

دو ہزار بیس میں نیویارک اسٹیٹ کے اٹارنی جنرل کے الیکشن میں وہ امیدوار تھا۔

image