‏مجھے آج بھی ہماری پہلی ملاقات یاد ہے۔ وہ واقعی اپنی تصویر سے حسین تھی۔ کیا کیا خوبانِ جہان نہ دیکھی ہوں گی میری آنکھوں نے۔ لیکن اس کی آنکھیں دیکھ کے گویا میں hypnotize ہو گیا تھا۔ اس بات کا احساس شاید اسے بھی تھا کہ اس کی آنکھیں محض آنکھیں نہیں، کسی اور کائنات کا portal تھیں۔
‏وہ نہ جانے کیا کہتی رہی۔ میں نہ جانے کیا سنتا رہا لیکن دونوں ہنستے رہے۔ میرا مرکز، میرا محور صرف وہ آنکھیں تھیں۔
بڑی دیر بعد میں نے اس کی مقناطیسی آنکھوں سے پہلی بار نظریں ہٹائیں۔
وہ میرے حصے کا پیزا اور کوک بھی ہڑپ کر چکی تھی۔ محبت میں یہ پہلا دھوکہ تھا جو اُس بیوفا نے مُجھے دِیا۔
منقول

image